28 اپریل 2015 - 15:17
سعودی عرب کے جرائم میں ایک اور تاریک باب کا اضافہ

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن میں ایک بس پر حملہ کر کے آل سعود کے جرائم میں ایک اور تاریک باب کا اضافہ کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن میں ایک بس پر حملہ کر کے آل سعود کے جرائم میں ایک اور تاریک باب کا اضافہ کیا ہے-
رپورٹ کے مطابق یہ بس یمن کے جنوب مغرب میں لحج روڈ پر جا رہی تھی کہ سعودی اور امریکی جنگی طیاروں نے اس حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کم از کم بیس افراد شہید ہو گئے۔ اس حملے کے بعد جب لوگ امدادی کاموں کے لیے حملے کے مقام پر پہنچے تو جنگی طیارے ایک بار پھر فضا میں ظاہر ہوئے اور لوگوں کو متاثرین کی مدد کرنے سے روک دیا۔ واضح رہے کے یمن کے نہتے اور بے گناہ شہریوں پر سعودی طیاروں کی جارحیت کو غزہ پر صیہونی حکومت کے پچاس روزہ حملوں کے مشابہ قرار دیا جارہا ہے۔ بتایا جاتاہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کے طیارے صرف یمن کے پبلک مقامات اور بنیادی تنیصبات کو گزشتہ ایک ماہ سے نشانہ بنارہے ہیں۔ یمن کی انقلابی تحریک "انصار اللہ" کا کہنا ہے کہ ہمارے عوام کے حوصلے بلند ہیں اور اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے ہمیں ہرگز مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن میں ایک بس پر حملہ کر کے آل سعود کے جرائم میں ایک اور تاریک باب کا اضافہ کیا ہے-

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یہ بس یمن کے جنوب مغرب میں لحج روڈ پر جا رہی تھی کہ سعودی اور امریکی جنگی طیاروں نے اس حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کم از کم بیس افراد شہید ہو گئے۔ اس حملے کے بعد جب لوگ امدادی کاموں کے لیے حملے کے مقام پر پہنچے تو جنگی طیارے ایک بار پھر فضا میں ظاہر ہوئے اور لوگوں کو متاثرین کی مدد کرنے سے روک دیا۔ واضح رہے کے یمن کے نہتے اور بے گناہ شہریوں پر سعودی طیاروں کی جارحیت کو غزہ پر صیہونی حکومت کے پچاس روزہ حملوں کے مشابہ قرار دیا جارہا ہے۔ بتایا جاتاہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کے طیارے صرف یمن کے پبلک مقامات اور بنیادی تنیصبات کو گزشتہ ایک ماہ سے نشانہ بنارہے ہیں۔ یمن کی انقلابی تحریک "انصار اللہ" کا کہنا ہے کہ ہمارے عوام کے حوصلے بلند ہیں اور اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے ہمیں ہرگز مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔